آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیاجا سکتا۔فائل فوٹو
آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیاجا سکتا۔فائل فوٹو

جسٹس وقار احمد پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کے نئے سربراہ مقرر

خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس وقار احمد سیٹھ خصوصی عدالت کے نئے سربراہ مقررہو گئے،عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی بیماری کی بنیاد پر التوا کی درخواست منظور کرلی۔

خصوصی عدالت نے 24 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے ،عدالت نے فریقین کو تحریری دلائل آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پرویز مشرف کیس میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کو خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کردیا،جسٹس وقار احمد سیٹھ کو جسٹس طاہرہ صفدر کی ریٹائرمنٹ پرنیا سربراہ مقرر کیا گیا،جسٹس وقاراحمد سیٹھ پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہیں ،سابق صدرپرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر ڈینگی کا شکارہو گئے اورعدالت میں کیس التوا کی درخواست دائرکردی۔

خصوصی عدالت نے بیماری کی نبیاد پرالتوا کی درخواست منظور کرلی ،خصوصی عدالت نے 24 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پرکیس کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے،عدالت نے فریقین کو تحریری دلائل آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کا حکم دیدیا،خصوصی عدالت ہفتے کے روز بھی سماعت کرے گی ۔