سی پیک اتھارٹی کیلیے آرڈیننس کا اطلاق ملک بھرمیں ہوگا۔فائل فوٹو
سی پیک اتھارٹی کیلیے آرڈیننس کا اطلاق ملک بھرمیں ہوگا۔فائل فوٹو

سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں آگیا،صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیے جس کے بعد آرڈیننس نافذاالعمل ہو گیا ،آرڈیننس کے مطابق وزیراعظم عمران خان 4سال کیلیےسی پیک اتھارٹی کے سربراہ ہوں گے ۔

آرڈیننس کے تحت ‏‏سی پیک اتھارٹی کا اطلاق پورے پاکستان میں ہوگا اور ‏سی پیک اتھارٹی 10ارکان پر مشتمل ہوگی، سی پیک ‏اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو 20 گریڈ کا سرکاری افسر ہوگا، جب کہ وزیراعظم عمران خان 4 سال کے لیے اتھارٹی کے چیئرپرسن ہوں گے۔

‏وزیراعظم ہی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اورارکان کی تعیناتی کریں گے، ‏سی پیک سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتھارٹی کے اکثریتی ارکان کی منظوری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا،سی پیک اتھارٹی کا مسودہ تیار اور منظوری کیلیے صدر کو بھجوایا گیاتھا،جس کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دیدی۔

مسودے کے مطابق سینٹ اورقومی اسمبلی اجلاس نہ ہونے سے آرڈیننس فوری لانے کا فیصلہ کیا گیاہے،سی پیک اتھارٹی کیلیے آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا،مسودے کے مطابق سی پیک اتھارٹی 10 ارکان پرمشتمل ہو گی اور اس کا دفتر اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا۔