وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل حکومت نہیں گرا سکتا، مارچ کرنیوالے ملک کیخلاف ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نےماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا وقت صحیح نہیں، عمران خان کے دھرنے کا وقت صورتحال کچھ اور تھی، اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، میں سمجھتا ہوں فضل الرحمن 27 اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے۔
اعجاز شاہ نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی اطلاعات غلط ہیں،عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ مدارس میں پڑھائے جانے والا نصاب تبدیل نہیں کیا،مدارس کے نصاب میں جدیدتعلیم کی فراہمی کافیصلہ کیا،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کے عوام لے کر آئے ہیں، جب تک عوام کا اعتماد رہے گا کوئی پی ٹی آئی حکومت نہیں ہٹاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا کام ہے،عمران خان کے دھرنے کا وقت صورتحال کچھ اور تھی،فضل الرحمان کے دھرنے کا وقت صحیح نہیں۔
اعجاز شاہ نے کہا کہ اسلام آباد آنے والے لوگ ملک کے خلاف آئیں گے،کسی کے بھی کہنے پر حکومت نہیں گرسکتی،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 3بار نوازشریف کووزیراعظم بنانے پرعوام کوکیاملا؟۔