بلوچستان کے علاقے حب کی سینٹرل جیل گڈانی میں خاتون پولیس وارڈن کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق سینٹرل جیل گڈانی میں 3 روسی خواتین قیدیوں نے لیڈی کانسٹیبل کو دورانِ ڈیوٹی تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر وزنی لوہے سے مہلک ضربیں لگائیں۔
قیدیوں نے تشدد کے بعد خاتون پولیس اہلکارکو گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔ 23 سالہ لیڈی کانسٹیبل زویا بنت یحییٰ گڈانی کی رہائشی تھی۔
ایس ایچ او گڈانی کے مطابق یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، لیڈی کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ روسی خواتین کے خلاف درج کیا جائے گا اورتفتیش شروع کردی گئی ہے۔