اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی وزیرفواد چوہدری نااہلی کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نااہلی کیس کل سماعت کیلیے مقررکردیاگیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔
عدالت نے فوادچوہدری اورالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کررکھا ہے،واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد ہے۔