اسلام آبادہائیکورٹ نے جے یو آئی (ف)کے آزادی مارچ اور دھرنے کیخلاف درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کو لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کا حکم دیدیا
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جے یوآئی (ف)کے مارچ اور دھرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مولانافضل الرحمن کو آزادی مارچ اور دھرنادینے سے روکاجائے ،سپریم کورٹ اورہائیکورٹ نے دھرنے کیلیے جگہ مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ ضلعی مجسٹریٹ سے دھرنے کی اجازت نہیں لیں گے تواجازت نہیں ملے گی ،2014میں عدالت نے پی ٹی آئی دھرنے پرحکم دیا تھاکہ مجسٹریٹ اجازت دے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ 2014میں عدالت نے کہا تھا مظاہرین کا حق ہے کہ وہ دھرنادے سکیں، ابھی تو دھرنے کے لیے کسی نے درخواست ہی نہیں دی،یہ ڈپٹی کمشنر کا کام ہے کہ وہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کرے،پی ٹی آئی کو اس عدالت نے دھرنا دینے کی اجازت دی تھی،ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔
شہری حافظ احتشام نے خود اپنی درخواست کی پیروی کی ،درخواست گزار عدالت کو دلائل سے مطمئن نہ کرسکے،درخواست گزار حافظ احتشام نے وکیل کرنے کی اجازت مانگ لی ،اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست گزار کو وکیل کرنے کی اجازت دیدی ،ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کی درخواست قبل ازوقت ہے ،عدالت کیس پر سماعت ایک ہفتے کیلیے ملتوی کردی۔