احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملزکیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی.
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے چوہدری شوگرملزکیس کی سماعت کی جس دوران مریم نواز اور یوسف عباس کو پیش کیا گیا،پیشی کے موقع پرعدالت میں ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور لوگوں نے مریم نواز کو دیکھ کران کے ساتھ سیلفیاں بنانا شرو ع کر دیں۔
اس موقع پرجج جواد الحسن نے سخت برہمی کا اظہارکیا اورتمام لوگوں کواپنے فون بند کرنے کا حکم دیدیا۔
جج احتساب عدالت نے مریم اور یوسف عباس کو روسٹرم پر طلب کیا تاہم مریم نواز کے ساتھ روسٹرم پر رش ہونے پرانہیں بیٹھنے کی ہدایت کردی۔
عدالت کے بار بار منع کرنے پر لیگی کارکنان نے عدالت میں شروع شرابا بھی کیا۔بعد ازاں عدالت نے مریم نوازاوریوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کردی اورانہیں 23 اکتوبرکو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو نیب حکام نے چوہدری شوگر ملز کیس کے سلسلے میں 8 اگست کو کوٹ لکھپت جیل سے میاں نوازشریف سے ملاقات کے موقع پرگرفتارکیا تھا۔