یہ ہے صاف چلی شفاف چلی کی اصل حقیقت۔فائل فوٹو
یہ ہے صاف چلی شفاف چلی کی اصل حقیقت۔فائل فوٹو

عمران خان کے پاس عوامی مسائل کا حل انڈے، کٹے اورلنگرہے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کاکہنا ہے مسلم لیگ ن کی پوزیشن واضح ہے ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے تاریخ کا اعلان کردیاہے مسلم لیگ ن ان کے ساتھ ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کوئی غرض نہیں کہ پاکستان کی ترقی کی شرح آدھی رہ گئی ہے، نوازشریف کے منصوبوں کی وجہ سے ترقی کی شرح 6 فیصد پر پہنچی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیاہے،یہ وہ وزیراعظم ہے جس کے پاس عوامی مسائل کا حل انڈے، کٹے اورلنگرہے، سیلانی ٹرسٹ کے لنگرپراپنی تختی لگادی گئی ہے، نوازشریف کے منصوبوں پربھی اپنی تختیاں لگائی جارہی ہیں، ان کو عوامی مسائل سے نہیں پانچ سو لوگوں کوجیلوں میں ڈالنے سے غرض ہے۔