پشاور، اسلام آبادمالاکنڈ،لوئردیراورگردونواح کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےجس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں 180 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔تاہم کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
شہروں کی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے پشاور کے علاوہ مالا کنڈ، لوئر دیر، مردان ،منگورہ ، ایبٹ آباد،چترال اور سوات سمیت دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن میں 50 کے قریب افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔