اسلام آباد پولیس نے تاجروں کو ایف بی آر کے دفترجانے سے روک دیا ہے جس کے بعد سرینا چوک میں ہی دھرنا دیدیا گیاہے ۔
حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف تاجروں کی آب پارہ سے شروع ہونے والی ریلی سرینا چوک پہنچ گئی ہیں ، ،تاجر بچاﺅ مارچ میں شریک افراد نے پولیس پر پتھراﺅ کیا اور ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں سرینا چوک پر ہی روک لیا جہاں اب دھرنا دے دیا گیاہے ، تاجر ایف بی آر کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے پر اصرار کر رہے ہیں ۔
کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلیے پولیس کی مزید نفری اور واٹر کینن طلب کر لیے گئے ہیں ، تاجروں کے دھر نے کے باعث کشمیر ہائی وے اور ایمبیسی روڈ کا راستہ بند ہو گیاہے تاہم ریڈ زون جانے والے تمام تاستوں کو سیل کر دیاگیاہے ۔تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے ہیں اور شدید نعرے بازی کی جارہی ہے ۔