وزیر اعظم عمران خان دورہ چین کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔
عمران خان بیجنگ سے خصوصی طیارے پر نور خان ایئر بیس پہنچے،وزیر اعظم وفاقی وزراکے ہمراہ نور خان ائیر بیس سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر چین گئے تھے جہاں انہوں نے چینی صدر اور ہم منصب سمیت کاروباری شخصیات سے ملاقات کی ،ان اہم ملاقاتوں میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اورڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور بھی شریک تھے۔
وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔