تاجر اپنے ملازم کا شناختی کارڈ نمبر دے کر بھی ٹیکس نظام سے آسانی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو
تاجر اپنے ملازم کا شناختی کارڈ نمبر دے کر بھی ٹیکس نظام سے آسانی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو

اب شناختی کارڈز ڈاکخانوں میں بھی بنیں گے

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے دیہی علاقوں میں قائم 200 ڈاکخانوں میں شناختی کارڈز بنانے کی سہولت فراہم کردی ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس کے ساتھ معاہدے کے مطابق نادرا ڈاکخانوں میں شناختی کارڈز بنانے کی سہولت کو ملک بھر میں شروع کرےگا۔

ابتدائی طورپرملک کے 200 مختلف ڈاکخانوں میں شناختی کارڈز بنانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔معاہدے کے تحت ملک بھرمیں جون 2017 میں تجرباتی طورپر10 کائونٹرز قائم کیے گئے تھے، اس تعداد میں بتدریج اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق عوامی سہولت کے لیے اب مزید 200 کائونٹرز پوسٹ آفسز میں قائم کیے جائیں گے۔نادرا اور پاکستان پوسٹ کا ان سینٹرز کو دیہی اور پسماندہ علاقوں میں کھولنے کا بنیادی مقصد رجسٹریشن کے عمل کو سہل بنانا ہے۔