پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کی کمر میں درد کے باعث آزادی مارچ کے حوالے سے سابق وزیراعظم اوران کے بھائی نواز شریف سے ملاقات منسوخ ہوگئی،پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کمر درد کے باعث آج کوٹ لکھپت جیل نہیں جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے گزشتہ روز بھی کمر میں درد کے باوجود چارگھنٹے طویل اجلاس میں شرکت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت کے باعث شہباز شریف آرام کر رہے ہیں، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک بجے ملاقات ہونا تھی۔