احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف پر نیا مقدمہ درج کرانا انتقامی کارروائی ہے، ن لیگ چٹان کی طرح ڈٹی ہے، حوصلوں میں کمی نہیں آئی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ گئی ہے، معیشت تباہ اور حکومت چل نہیں رہی، حکومت اس نا انصافی کی سزا کاٹے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اس طرح احتساب عدالت لانا زیادتی ہے، میاں نواز شریف سیاست کا سرچشمہ ہیں، دونوں بھائیوں میں اختلاف کی خبریں درست نہیں، میاں نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ ساری دنیا کو چھوڑ دوں گا بھائی کو نہیں چھوڑ سکتا۔
دوسری جانب کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ دھرنے سے متعلق حکمت عملی سے نواز شریف نے حسین نواز کو آگاہ کر دیا، حسین نواز فضل الرحمن کو نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے۔
لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نئے کیس کا مقصد نواز شریف اور فضل الرحمن میں رابطہ ختم کرنا ہے۔
ادھرمریم اورنگزیب نے کہا میاں نواز شریف کو اس طرح احتساب عدالت لانا زیادتی ہے، میاں نواز شریف سیاست کا سرچشمہ ہیں، دونوں بھائیوں میں اختلاف کی خبریں درست نہیں، میاں نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ ساری دنیا کو چھوڑ دوں گا بھائی کو نہیں چھوڑ سکتا۔