پاک فوج کے3 میجرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 3 میجرز کو ڈسپلن کی خلاف ورزی اور مس کنڈیکٹ پر سزاسنائی گئی ،تینوں میجرزالزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 2 میجرز کو 2 ،2 سال کی قید بامشقت کی سزا بھی سنائی گئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق الزامات میں اتھارٹی کا غلط استعمال اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ الزامات کی نوعیت کیا ہے اورغیر قانونی سرگرمیاں کس قسم کی تھیں۔