سسٹم چلانا ہے تو شوکت ترین کو بڑے دکانداروں کی ڈاکومینٹیشن پر ہاتھ ڈالنے اور بجلی کی سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف سے صاف بات کرنے جیسے بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے، سابق چیئرمین ایف بی آر
سسٹم چلانا ہے تو شوکت ترین کو بڑے دکانداروں کی ڈاکومینٹیشن پر ہاتھ ڈالنے اور بجلی کی سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف سے صاف بات کرنے جیسے بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے، سابق چیئرمین ایف بی آر

دبئی پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات دینے پر رضا مند ہو گیا

دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات دینے پر رضا مندہو گیا۔چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات دینے پررضا مندہو گیا۔

شبرزیدی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی جائیدادپرمعلومات کے تبادلے کےلیے اجلاس ہوئے،اجلاس 9اور10اکتوبر کو دبئی میں ہوئے۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہناتھا کہ دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ اورایف بی آر حکام کے درمیان دوروزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، دبئی لینڈڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیداد پر فوری معلومات دے گا،انہوں نے کہا کہ اقامہ کا غلط استعمال کرنیوالوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔