لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس رسال حسن سید نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی کو بطور رسالدار ترقی دینے کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے دیگر بنچ میں سماعت کیلیے سینئر جج کو بھجوا دی۔
فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کے رہائشی بشیر احمد چوہان نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ 20 سال کے دوران ترقیاں نہیں ہوئیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بھائی جمعدار عمر بزدار کو ترقی دلانے کے لیے بارڈر ملٹری پولیس رسالدار کی دو اسامیاں پیدا کیں۔ اور ان کیلیے تعلیمی قابلیت کی شرط کو بھی نرم کردیا گیا۔
ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں بارڈر ملٹری پولیس کے تمام اداروں کے کیسز پرغور کیا جانا چاہیےاور جو اس ترقی کا مستحق ہو اسے بطور رسالدار ترقی دے دی جائے۔