میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

مولانا کا مارچ چوروں کی آزادی کیلیے ہے۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہحکومت مذاکرات کیلیے تیار ہے جب احتجاج ذاتی مفاد کیلیے ہو تو کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہمولانا فضل الرحمن کا مسئلہ حلوہ ہے جہاں ملے گا وہاں چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ27اکتوبر کا دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے لیکن مولانا نے اس دن احتجاج کی کال دے کر سازش کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ کا تھا، مخالفین نے ملک کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کی گفتگو کے بعد فضل الرحمن کے مارچ کی بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے،ثابت ہوگیا کہ ان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلیے نہیں چوروں کی آزادی کیلیے ہے۔

خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمن سیاسی حلوے کے شیدائی ہیں جس کے حصول کیلیے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وہ مظلوموں اور بے کسوں کےلیے نہیں بلکہ کرپشن کنگز کے سیاسی و معاشی روزگار کو تحفظ دینے کےلیے باہر نکل رہے ہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیع اللہ اور کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کبھی بال شہباز شریف کے پاس ہوتی ہے تو کبھی نواز شریف کے پاس۔تاہم دونوں گول کرنے میں ناکام ہیں کیونکہ دونوں کے گول پوسٹ الگ الگ ہیں۔آج ماڈل ٹاؤن میں ہونے والا اجلاس بھی اسی کھیل کا حصہ ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ جانتے ہیں کہ فضل الرحمان سیاسی حلوے کے شیدائی ہیں جس کے حصول کیلیے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں۔ اندرونی اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلیے بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے دن کو سیاست کے لئے چنا گیا۔