مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیں، مذاکرات صرف عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پرہوسکتے ہیں۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہو گئی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ گلگت سے گوداراورنارووال سے کراچی تک ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن سے مذاکرات کی بات پر احسن اقبال نے کہا کہ عمران مذاکرات کی بات کرتے ہیں، مذاکرات صرف عمران خان کا استعفیٰ یا نئے انتخابات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت پوری اپوزیشن کر چکی ہے، تمام جماعتیں حکومت کو رخصت کرنے پر متفق ہیں۔
رہنما ن لیگ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بہتر ہے حکومت خود اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کردے۔