سپریم کورٹ کے جسٹس فائزعیسیٰ نے موقف اپنایا ہے کہ وہ اپنے اہلخانہ کی زیرملکیت جائیدادوں کی منی ٹریل دینے کے پابند نہیں۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب الجواب میں جسٹس فائزعیسیٰ نے موقف اپنایا کہ ان کی اہلیہ اور بچے ان کے زیرکفالت نہیں۔
انہیں اپنے اہلخانہ کے مالی معاملات کے متعلق تفصیلات کا علم نہیں، بالکل اسی طرح جیسے ان کے اہلخانہ ان کے(جسٹس فائزعیسیٰ) مالی معاملات کے متعلق نہیں جانتے،انہیں اہلیہ اور بچوں کے زیرملکیت جائیدادوں کی تفصیل سے آگاہ کرنے کا نہیں کہا جا سکتا۔