طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو
طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو

ن لیگ کا حکومت سے نجات مہم شروع کرنے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) نے حکومت سے نجات کیلیے بھرپور مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔  بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں شہباز شریف نے نوازشریف کا خط پڑھ کر سنایا جس میں پارٹی کے لیے آئندہ کی حکمت عملی کی تفصیلات دی گئی ہیں اور نواز شریف نے آزادی مارچ کے مقاصد سے اتفاق کیا ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت ہے کہ بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ حکومت سے نجات حاصل کی جاسکے، ان کی ہدایات کی پارٹی نے تائید کی ہے

ان کاکہناتھاکہ آج  ہمارا وفد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا اور انہیں نواز شریف کے خط کے مندرجات سے آگاہ کرے گا، ملاقات میں آزادی مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ آزادی مارچ کی قیادت مولانافضل الرحمن کریں گے اور تمام اپوزیشن جماعتوں نے ان کی حمایت کی ہے، آزادی مارچ میں شرکت کریں گے اس میں کوئی ابہام نہیں ہوناچاہیے۔

احسن اقبال نے ن لیگ میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پارٹی کے صدر ہیں اور رہیں گے، ن لیگ میں کوئی اختلاف اور تقسیم نہیں ہے، ن لیگ کےاندرتقسیم سازی کی فیکٹریاں بند ہوجانی چاہئیں۔