جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی)اورن لیگ رہنماؤں کے درمیان آج پشاورمیں ملاقات طے ہو گئی ، (ن)لیگ نے وفدکا باضابطہ اعلان کردیا ،لیگی وفدمیں احسن اقبال،مریم اورنگزیب،امیرمقام شامل ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف نے 3رکنی وفد تشکیل دے دیا،وفدکی قیادت پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کریں گے،ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ وفد میں امیرمقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔
وفد آج مولانا فضل الرحمن سے پشاور میں ملاقات کرےگا،لیگی وفدجے یوآئی(ف)قیادت کونوازشریف کاخط پیش کرےگا ، نوازشریف کی تجاویزاورروڈمیپ سے بھی آگاہ کیاجائےگا،وفد آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کرےگا۔