جمعیت علمائےاسلام نے آزادی مارچ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں تاہم وانا میں جے یوآئی ایف کے تین مقامی رہنماﺅں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جے یوآئی ایف کے تینوں مقامی عہدیداروں کیخلاف ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ یہ افراد ملکی سالمیت اورحکومت وقت کے خلاف دہشت پھیلا رہے تھے جبکہ ان پرآزادی مارچ کیلیے چندہ جمع کرنے اور میٹنگ کا الزام ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاہے کہ متعلقہ افراد امن خراب کرنے اورلسانیت کو ہوا دے رہے تھے ۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی حمایت کا اعلان کر چکی ہیں۔