پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے، وفاقی وزیر
پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے، وفاقی وزیر

شہباز شریف کا کمر درد انتہائی عقلمند ہے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر  برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کمر درد انتہائی عقلمند ہے جو ہمیشہ وقت کے مطابق ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فضل الرحمن اسلام آباد کے بجائے اسلام کی جستجو کریں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن ملک میں عدم استحکام نہ پھیلائیں،ان کے مطالبات ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں ، پتہ نہیں مولانا مارچ کیوں کر رہے ہیں

ان کا کہناتھا کہ مولانا پہلے کسی سیانے کے ساتھ بیٹھ کر مطالبات تو بنا لیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے عرصے سے مسلم لیگ ن میں اندرونی لڑائی چل رہی تھی اور اب ن لیگ باضابطہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے، کچھ لوگ کہتے تھے کہ شہباز شریف سیاست چھوڑ دیں گے لیکن بھائی کو نہیں چھوڑیں گے، اب وہ آزادی مارچ میں شرکت نہ کر کے بڑے بھائی کی بات مان کر سیاست ہی تو چھوڑ  رہے ہیں۔

 فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کابحران اور گہرا ہوتا جا رہا ہے، شہباز شریف چار سال وزیراعلیٰ رہے لیکن انہیں کمر کا درد نہیں ہوا، جونہی وزیراعلیٰ سے ہٹتے ہیں کمر درد آجاتا ہے، ان کا کمر درد بھی انتہائی عقلمند ہے جو بے وقت نہیں ہمیشہ وقت کے مطابق ہوتا ہے۔