معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیج میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان دنیا بھر میں روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر ایک عالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔
وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 13, 2019
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلیے ثالثی کا کردار وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پراعتماد کا مظہر ہے۔