پاکستان 27 میں 26 پوائنٹس پر عمل درآمد کر چکا ہے،فائل فوٹو
 پاکستان 27 میں 26 پوائنٹس پر عمل درآمد کر چکا ہے،فائل فوٹو

FATF اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد فرانس روانہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے کل سے شروع ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد فرانس روانہ ہوگیا۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی وزیر برائے معاشی امورحماد اظہر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے اپریل 2019ء تک کے اقدامات کی رپورٹ پر بحث ہوگی، رپورٹ کی بنیاد پر پاکستان کو گِرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 29 اقدامات پرعملدرآمد کے لیے کہا ہوا ہے، جبکہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے مطابق پاکستان 20 اقدامات کرچُکا ہے۔