لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور چوہدری شوگرملز کیس میں مریم نوازکی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ بے بنیادکیس بناکرسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،چوہدری شوگرملز،منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظورکی جائے۔
عدالت نے درخواست ضمانت پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی،سماعت جسٹس علی باقرنجفی کے بیرون ملک ہونے پرملتوی ہوئی ۔