واقعے کی ذمے داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔فائل فوٹو
واقعے کی ذمے داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔فائل فوٹو

زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس۔تمام گرفتار ملزمان عدم ثبوت پربری

انسداد دہشت گردی عدالت نے زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس میں تمام گرفتار ملزمان کو عدم ثبوت پربری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس کی سماعت کی، فریقین کے دلائل سنننے کے بعد عدالت نے تمام گرفتار ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کردیا۔

کیس میں حربیارمری سمیت 33 ملزموں پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جب کہ ناصر مری نامی ایک ملزم 2015 میں دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2013 میں زیارت میں شر پسندوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیام گاہ ’زیارت ریذیڈنسی‘ میں گھس کر وہاں مختلف حصوں میں بم نصب کرکے اسے تباہ کرنے کی کوشش کی، دھماکوں کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی جب کہ شرپسندوں نے ’ریذیڈنسی‘ میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

اس کے علاوہ حملہ آوروں نے ریذیڈنسی پر راکٹ بھی فائر کیے۔ واقعے کی ذمے داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔