وزیر اعظم مان لیں کہ وہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ ہے۔فائل فوٹو
وزیر اعظم مان لیں کہ وہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ ہے۔فائل فوٹو

حکومت اوراس کےسہولت کاروں کو گھر بھیجیں گے۔بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کا فرض ہے،ضروریات زندگی کی تما م اشیا حددرجہ تک مہنگی ہو گئی ہیں ،موجودہ حکومت نے عام آدمی پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے،حکومت اوراس کے اتحادیوں کو گھر بھیجیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جمہوری اور معاشی حقوق پر حملہ کیا جا رہا ہے، معاشی پالیسی ہمیشہ عوام دوست ہو تی ہے جبکہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کرنے میں مکمل فیل ہو گئی ہے۔موجودہ حکومت کو پاکستان کے مسائل کابالکل احساس نہیں۔

بلاول بھٹو نے کراچی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری حکومت کے نام پر عوام کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، اگرعوام نے ان کے خلاف آواز بلند نہ کی رفتہ رفتہ مشکلات میں مزاضافہ ہ ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے استحکام پر حملے ہو رہے ہیں،ہم دھاندلی اور جمہوریت کے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں بھی پورے ملک کا دورہ کیا تھا اور اب بھی عوام کے ساتھ ہیں۔تحریک انصاف اور ان کے سہولت کاروں کو گھر بھیجیں گے۔بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کے نظریے کو پورا کرنے کےلیے ہر پاکستانی کی ضرورت ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ کراچی ،کشموراور پنجاب بھر میں جلسے کریں گے۔پیپلز پارٹی عوام کےلیے کوششیں جاری رکھے گی۔ اقتدار میں پیپلز پارٹی نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے بے نظیرانکم سپورٹ سمیت کئی دیگر منصوبوں پر کام کیا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ کراچی سے لے کرکشمیر تک عوام کے حقوق،مہنگائی کے خلاف اورغیرجمہوری حکومت کے خلاف مارچ کریں گے۔ پاکستان کی عوام کٹھ پتلی کے ساتھ نہیں اورعوام اس حکومت کو گھر بھیجنے کےلیے ڈٹ گئی ہے۔