الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اراکین پارلیمینٹ کو 31 دسمبر تک سالانہ مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمینٹ 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرا دیں اور اس سلسلے میں فارم ایکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سالانہ مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین پارلمینٹ کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔