برطانوی شاہی جوڑے نے وفاقی دارالحکومت میں بچوں کے اسکول اورماڈل کالج فارگرلزکادورہ کیاجہاں کالج انتظامیہ نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا استقبال کیا، شاہی جوڑے نے کالج کے مختلف شعبوں کاجائزہ بھی لیا۔
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ ملڈلٹن کلاسز میں گئے اور بچوں سے ملاقات کی۔ پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ نے اساتذہ سے بھی مصافحہ کیا۔ شاہی جوڑا الگ الگ میزوں پر بچوں کے ساتھ بیٹھ گیا اور ان میں گھل مل گیا۔ شاہی جوڑے نے بچوں سے مزے مزے کی باتیں کیں اور ان سے سبق بھی سنا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان دورے کا مقصد تعلیم اورماحولیات پر فوکس کرنا ہے ،پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اپنے دورے کا آغاز گرلز کالج کے دورے سے کیا۔
Arriving in the classroom….. pic.twitter.com/gd5JEQfl8z
— Rebecca English (@RE_DailyMail) October 15, 2019
برطانوی شاہی جوڑاماڈل کالج فارگرلزپہنچا،اس موقع پر شہزادی کیٹ میڈلٹن نے نیلے رنگ کا پاکستانی لباس زیب تن کررکھا ہے، شہزادی کیٹ میڈلٹن نے شلوار قمیض کے ساتھ دوپٹہ بھی لیا ہوا ہے۔
کالج انتظامیہ نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا،شاہی جوڑے نے مختلف کلاسوں کا بھی دورہ کیااور طالبات کے ساتھ گھل مل گئے،شاہی جوڑے کوکالج سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔
برطانوی شاہی جوڑا کچھ دیر بعدماحولیاتی تحفظ کی تقریب میں شرکت کرےگا،اسلام آباد کے ٹریل فائیوپرماحولیاتی تحفظ سے متعلق تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔
تقریب میں سی ڈی اے، ایم سی آئی اوروائلڈ لائف کے حکام شریک ہونگے،برطانوی شاہی جوڑے کو مارگلہ ہلز ٹریل فائیو پر بریفنگ دی جائے گی۔