برطانوی شاہی جوڑے نےوزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔فوٹو میڈیا
برطانوی شاہی جوڑے نےوزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔فوٹو میڈیا

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن وزیراعظم ہاﺅس آمد

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وفاقی دارالحکومت میں مصروف دن گزارا اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جبکہ بہت سے مقامات کے دورے کیے۔

برطانوی شاہی جوڑے نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. بعد ازاں معزز مہمانوں‌ کے اعزاز میں‌ ظہرانہ دیا گیا جس میں‌ معاون خصوصی زلفی بخاری، فردوس عاشق اعوان اور شیریں‌ مزاری نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔

برطانیہ کے شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن جب وزیراعظم ہاﺅس پہنچے تو عمران خان نے باہر مرکزی دروازے پرآ کر خود مہمانوں کا استقبال کیا اوراندر لے کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے آج دورہ سعودی عرب روانہ ہو ناتھا لیکن انہوں نے شاہی جوڑے سے ملاقات کے سبب روانگی کا وقت ملاقات کے بعد کا کر دیا ہے ۔

اس سے قبل شاہی جوڑے نے ایوان صدر کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات صدر عارف علوی اور خاتون اول سے ہوئی ، ایوان صدر آمد پر صدر اور خاتون نے شاہی جوڑے کا خود استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔

دورہ پاکستان کے پہلے روز شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے علی الصبح اسلام آباد کے ماڈل گرلز کالج کا دورہ کیا اور وہاں طالب علموں سے ملاقات کی اورکلاس رومز کا جائزہ بھی لیا۔