پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی راہ ہموار کی گئی ۔فائل فوٹو
پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی راہ ہموار کی گئی ۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن کل لاہور کا دورہ کریں گے

آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے تیاریاں مزید تیزکردیں۔

شہباز شریف کی دعوت پر مولانا فضل الرحمن کل لاہور کا دورہ کریں گے۔ دونوں رہنما وفود کی سطح پر اجلاس کریں گے۔ اجلاس کے بعد شہباز شریف اور مولانافضل الرحمن کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔

دوسری جانب شہباز شریف کی جانب سے پارٹی رہنماﺅں کو پیپلز پارٹی کو اعتما دمیں لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف کی ہدایات پراحسن اقبال آج بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔ (ن) لیگی رہنما احسن اقبال بلاول بھٹو کو آزادی مارچ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

شہباز شریف کی ہدایات پر (ن) لیگی قیادت پیپلز پارٹی رہنماﺅں سے آزادی مارچ کے حوالے سے مشاورت بھی کرے گی۔