یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام پرنئی انکوائری کھول دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی باضابطہ انکوائری کی منظوری دیدی۔ نیب راولپنڈی کو فوری طور پرن لیگی رہنما کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کیخلاف پہلے بھی نارروال اسپورٹس سٹی میں مالی خورد برد سے متعلق ایک انکوائری چل رہی ہے۔