خطے کے اختلافا ت اورتنازعات کو سیاسی اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا۔فائل فوٹو
خطے کے اختلافا ت اورتنازعات کو سیاسی اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا۔فائل فوٹو

وزیراعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات۔ایران سعودی مذاکرات پر بات چیت

وزیراعظم عمران حان نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کیجس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ اختیار کرنے پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر خطے کے اختلافا ت اورتنازعات کو سیاسی اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ۔

ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے سمیت اہم امور پربات چیت کی گئی ۔