ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک اسرائیل کے ظلم کے حامی ہیں۔فائل فوٹو
ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک اسرائیل کے ظلم کے حامی ہیں۔فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن لاہور پہنچ گئے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن لاہور پہنچ گئے ،جے یو آئی کے سربراہ آج ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت اور صدرن لیگ شہبازشریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

میڈیا یرپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے (ق) لیگی قیادت سے رابطہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمن آج لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور پرویزالہی سے ملاقات کریں گے۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات سہ پہرساڑھے چارپرظہورالہی روڈ پرہوگی۔

سربراہ جے یو آئی ایف اور (ق) لیگی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال بھی زیر بحث لائی جائے گی، مولانا فضل الرحمن چوہدری شجاعت کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صدرن لیگ شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔

مشاورت کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔واضح رہے کہ سربراہ جے یوآئی ایف مولانا فضل الرحمن نے 27اکتوبرکواسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔