نیب نے بد نیتی کی بنیاد پرآمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔فائل فوٹو
نیب نے بد نیتی کی بنیاد پرآمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔فائل فوٹو

شہبازشریف کا مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ سے ملاقات کے بعد آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔

لاہور میں مولانا فضل الرحمن  سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو تاریخی تعاون ملا ہے لیکن اس کے باوجود یہ نااہل حکومت ناکام ہوگئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اداروں نے اگر اتنا تعاون کسی بھی حکومت سے کیا ہوتا تو پاکستان دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرتا۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پورے ملک میں کاروبار بند ہے، دکانیں بند ہو چکی ہیں۔ عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدرنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے، 31اکتوبر کو جلسے میں مولانا فضل الرحمن کا استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج جے یو آئی ف کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں ملکی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی، مہنگائی عروج پہ ہے، علاج معالجہ عام آدمی کے لیے ناپید ہے،ادویات کی قیمیتیں بڑھنے سے لوگ سسک سسک کر جان دے رہے ہیں۔

سلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا چاہتے ہیں،پاکستان کی معاشی صورت حال تباہی کے دہانے پر ہے،بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے،پاکستان کی معاشی صورت حال بدترین سطح پر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،عمران خان پوری طرح ناکام ہوچکے ہیں،سرمایہ کاری ختم ہو چکی ہے،مہنگائی عروج پرہے،آج جو کچھ ہورہاہےپی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو گھر جانا چاہیے اور نئے انتخابات ہونے چاہیں۔ آزادی مارچ سے متعلق نواز شریف کی ہدایات ہمیں ملیں گی۔31 اکتوبر کو جلسہ میں اپنے مطالبات پیش کریں گے، اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔