اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان
اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان

وفاقی کابینہ کااجلاس 22 اکتوبرکوطلب

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس 22 اکتوبرکوطلب کرلیا ،وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی صورتحال پرمشاورت کریگی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا،وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،وفاقی کابینہ ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال پرمشاورت کریگی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کواشیائے خورونوش کی قیمتوں پربریفنگ دی جائےگی ،اس کے علاوہ وفاقی کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائےگا ،کابینہ ڈویژن نیب اورقرضہ کمیشن کومعلومات فراہم کرنے کی منظوری لے گی۔

اجلاس میں کابینہ گھروں کی تعمیرکیلیے 5ارب کے بلاسودقرضے دینے کی منظوری دے گی،وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے متعددذیلی اداروں میں تعیناتیاں ایجنڈے میں شامل ہیں۔