جمعیت علماءاسلام کے ساتھ مذاکرات کیلیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلا س میں چوہدری پرویز الہیٰ شریک نہیں ہوئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں چوہدری برادران نے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مذاکراتی کمیٹی کے ممبر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی ذاتی وجوہات کی بنا پراجلاس میں شرکت نہیں کر رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے ذاتی معالجین نے بھی انہیں دوہفتوں کے آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مشورے پر چوہدری شجاعت حسین نے اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کردیں۔چوہدری پرویز الہٰی کے مذاکراتی عمل میں شامل نہ ہونے سے کمیٹی کی کامیابی کے امکانات محدود ہوگئے۔