بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جوڑا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔فائل فوٹو
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جوڑا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔فائل فوٹو

پاک فوج کا دندان شکن جواب۔9 بھارتی فوجی واصل جہنم

لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹر پر بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جوڑا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرزمیں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال شدید فائرنگ کی جس پر پاک فوج بھی بھی موثر جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی اور5 شہری شہید جب کہ 2 سپاہی اور6 شہری زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔شہدامیں لانس نائیک زاہد شامل ہیں۔ پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر بھارتی فوج کے 9 سپاہی ہلاک اور دشمن کے 2 بنکرز تباہ کردیے گئے۔
View image on Twitter
بھارتی میڈیا کی جانب سےضلع کپواڑہ میں2بھارتی فوجیوں اور ایک عام شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرضی کیمپوں کو نشانہ بنانے کے جھوٹے دعوؤں کوسچ بتانے کے لیے بھارتی فوج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔