جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔فائل فوٹو
جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔فائل فوٹو

بھارت کو سیز فائرخلاف ورزیوں کامنہ توڑ جواب ملے گا۔ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے اقوام متحدہ کے مبصرین اورغیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے دورے کی دعوت دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصروں اور میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کرنے کی دعوت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ غیر ملکی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیاآزادکشمیرمیں مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانےکاجھوٹادعویٰ کر رہاہے ،بھارت کے تمام جھوٹے دعوﺅں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔بھارتی میڈیامیں اخلاقی جرات ہے توپاک فوج کی جوابی کارروائی سے ہوانقصان دکھائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیاآزادکشمیرمیں مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانےکاجھوٹادعویٰ کررہاہے ، پاکستانی میڈیاکی اخلاقی اقدار پرعمل کرکے بھارتی میڈیاذمے دارانہ رپورٹنگ کرے.

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیامیں اخلاقی جرات ہے توپاک فوج کی جوابی کارروائی سے ہوانقصان دکھائے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، دیگر دعوئوں کی طرح یہ بھی جھوٹا ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارت مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانے کی آڑمیں معصوم شہریوں کونشانہ بنارہاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یواین مبصرمشن،ملکی،غیرملکی میڈیاکوآزادکشمیرمیں آزادانہ رسائی ہے،یہ آزادی مقبوضہ کشمیرمیں نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو سیز فائرخلاف ورزیوں کاہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا،پاک فوج ایل اوسی پرمعصوم شہریوں کی حفاظت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایل اوسی کی خلاف ورزی پربھارتی فوج کوناقابل برداشت نقصان پہنچائےگی۔