جے یوآئی نے حکومتی کمیٹی کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے ہیں،حکومت کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ رہبرکمیٹی کرے گی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے آج ملاقات کرنا تھی جسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کمیٹی سے مذاکرات اپوزیشن کی ناراضگی کے باعث منسوخ کیے گئے ہیں،دیگر اپوزیشن جماعتوں نے جے یو آئی ایف سے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاتھا کہ جے یوآئی (ف) کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت کےساتھ مذاکرات کافیصلہ رہبرکمیٹی کریگی،رہبرکمیٹی کااجلاس 22 اکتوبرکواسلام آبادمیں طلب کیا گیا ہے،فضل الرحمن نے اپوزیشن سے مشاورت کے بعدمذاکرات کااختیاررہبرکمیٹی کودیا تھا۔مذاکرات کا حتمی فیصلہ 22اکتوبرکو ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کو دیا ہے۔
رہنما جے یو آئی ف مولانا عبدالغفور حیدری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فون کیا اور انہیں آج شام ہونے والی ملاقات کی منسوخی سے متعلق آگاہ کیا۔
عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ ہم نے تمام صورتحال سے صادق سنجرانی کو آگاہ کر دیا ہے، امید ہے صادق سنجرانی جلد رہبر کمیٹی سے رابطہ کریں گے۔