جمعیت علماءاسلام نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھاہے اور اب حکومت کی جانب سے بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم جے یو آئی ایف نے یوٹرن نہ لینے کا اعلان کر دیاہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ایف کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ” اب مذاکرات کیلیے جو بھی آئے گا ہم اس کی تلاشی لیں گے اوراگرا س کی جیب میں عمران خان کا استعفیٰ ہو گا تو بات ہو گی ، ملاقات ہو گی اور مذاکرات بھی ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ اگراس کی جیب سے استعفیٰ نہیں نکلا تو نہ ملاقات ہو گی ، نہ بات اور نہ ہی مذاکرات ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو طے ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں۔