ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک اسرائیل کے ظلم کے حامی ہیں۔فائل فوٹو
ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک اسرائیل کے ظلم کے حامی ہیں۔فائل فوٹو

حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور آج رات کی مذاکرات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس میں مذاکرات کی بات کم اور دھمکیاں زیادہ تھیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جس حکومت کا اپنا کوئی آئینی اورقانونی جواز نہ ہو وہ ہمیں کیا آئینی حدود بتائے گی؟

انہوں نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اوراس حوالے سے رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں حزب اختلاف کا متفقہ مؤقف سامنے آئے گا اوراس پرعمل ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انصار الاسلام رضاکار تنظیم اور ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے، جو حکومت رضاکاروں سے خوفزدہ ہے وہ مسلح تنظیموں کا کیا مقابلہ کرے گی۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اپوزیشن ایک صفحے پرہے اوراس کا ایک ہی ہدف ہے، ہم اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر مشکل وقت آیا تو ڈنڈا بردارمحاذ پر ہوں گے۔