اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان
اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان

وزیر اعظم نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دیدی،مختلف سطح پرتنظیمی ڈھانچوں کو تشکیل دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی آئین میں ترمیم اورنئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دی ہے۔

پارٹی چیئرمین کی جانب سے پنجاب، کے پی کے، بلوچستان میں ریجن کی سطح پرتنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ سندھ میں ریجنزکی تشکیل کیلیے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ریجن میں جی بی کے تمام ڈویژن شامل ہوں گے، آزادکشمیر میں تمام ڈویڑنز پر مشتمل ریجن قائم کیا ہے جبکہ اسلام آباد کیلئے بھی ریجنل ڈھانچے کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔