وزیراعظم کو کراچی پیکج کے تحت تجویز کردہ اسکیمز کےبارے میں بھی آگاہ کیاجائےگا۔فائل فوٹو
وزیراعظم کو کراچی پیکج کے تحت تجویز کردہ اسکیمز کےبارے میں بھی آگاہ کیاجائےگا۔فائل فوٹو

وزیراعظم کی کراچی آمد،گورنر ،پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے ملاقاتیں

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے ملاقاتیں کیں۔

کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی باضابطہ ملاقات ہوئی، اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) اور جی ڈی اے کے رہنماؤں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہاوس میں سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں وفاق کے زیر انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیشرفت رپورٹ پیش کی جائےگی جب کہ وزیراعظم کو کراچی پیکج کے تحت تجویز کردہ اسکیمز کےبارے میں بھی آگاہ کیاجائےگا۔

وزیراعظم بلوچستان کے شہر حب بھی جائیں گے جہاں وہ پاور پلانٹ منصوبے کی تقریب میں شرکت کرکے نئے پاور اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ حب میں چین کے تعاون سے 1320 میگا واٹ کا پاوراسٹیشن بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کےدرمیان دوریاں برقرار ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں وزیراعلی مرادعلی شاہ کو مدعو نہیں کیاگیا اور نہ ہی وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی غیر رسمی ملاقات شیڈول ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے وزیراعظم کےدورہ کراچی میں وزیراعلیٰ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی مرادعلی شاہ کو سرکاری طور پر وزیر اعظم کے دورہ کراچی سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی وزیراعلی کو صوبے کے منصوبے کے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔