حکومت مولانا فضل الرحمن کو گرفتار نہیں کرنا چاہتی۔ شبلی فراز

مولانافضل الرحمن چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے،وہ ہیرو بننا چاہتے ہیں۔

               
October 21, 2019 · اہم خبریں, قومی
دھرنا ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔فائل فوٹو

دھرنا ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مذاکرا ت منسوخی سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے،مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرکے اہمیت نہیں دینا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر اور قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے،مولانا فضل ا لرحمن گرفتار ہو کر ہیرو بننا چاہتے ہیں لیکن حکومت مولانا فضل الرحمن کو گرفتار نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے مزید کہاہے کہ دھرنا ناکام ہوتا نظر آرہا ہے، مذاکرا ت منسوخی سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں۔