نیب نے تاجروں کی شکایات کے ازالے کیلیے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی

6 رکنی کمیٹی کی ہر سفارش کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا۔اعلامیہ

               
October 21, 2019 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو(نیب)نے معیشت کی بہتری اورتاجروں کی شکایات کے ازالے کیلیے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی ،کمیٹی تاجروں کی شکایات اور سفارشات چیئرمین نیب کو پیش کرے گی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق افتخار ملک ،عاطف باجوہ ،انجم نثار،سکندر مصطفی ،جمیل یوسف بھی کمیٹی میں شامل ہیں،اعلامیہ کے مطابق 6 رکنی کمیٹی کی ہر سفارش کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا،باہمی افہام و تفہیم سے معاملے کا حل نکالا جائے گا۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دائر ریفرنس سے متعلق شکایات قابل پذیرائی نہیں ہوں گی ،سفارشات چیئرمین نیب کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی کو پیش کی جائیں گی۔