سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر نیب پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب پراسیکیوشن مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے،اگر یہی کرناتھا تونیب دفاتر بند کرکے گھر بیٹھ جائیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس عمر سیال نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے نیب پراسیکیوٹرپربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اثاثوں کی خود سے چھان بین کی زحمت نہیں کی۔
نیب پراسیکیوشن مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے،اگر یہی کرناتھا تونیب دفاتر بند کرکے گھر بیٹھ جائیں، کیا اثاثوں کے حوالے سے ملزم کے بیان پرانحصار کیا جائے؟۔
جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ چیئرمین نیب کے کہنے پر چلتے ہیں یا قانون پر؟ کیاپراسیکیوٹر کی کیس کی تیاری کےلئے ڈی جی نیب کو خط لکھ دیں؟۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کواگلی پیشی پر تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28اکتوبر تک ملتو ی کر دی۔