سابق وزیراعظم نوازشریف کاسروسزہسپتال میں علاج جاری ہے،ہسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کو خون پتلاکرنےوالی دوائی روک دی گئی ہے۔
ان کے لیے اسپتال کا وی آئی پی کمرہ مختص کیا گیا ہے۔ نیب نے اس کمرے کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کاسروسزہسپتال میں علاج جاری ہے،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کیلیے5رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
میڈیکل بورڈ میں سینئرمیڈیکل اسپیشلسٹ گیسٹروانٹرولوجسٹ انیستھیزیا اورفزیشن شامل ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو خون پتلاکرنےوالی دوائی روک دی گئی ہے،معائنے کے بعد خون دل، گردوں اور معدے کے مزید ٹیسٹ کا تعین کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبیعت ناساز ہونے پر نیب ہیڈکوارٹر لاہور سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔نواز شریف کو سفید خون کے خلیے کم ہونے پر سروسزہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔